سائنس کے مطابق خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے 5 اہم ترین چیزیں

سائنس کے مطابق خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے 5 اہم ترین چیزیں
سائنس کے مطابق خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے 5 اہم ترین چیزیں

  

لندن(نیوزڈیسک)کامیاب شادی شدہ زندگی کی خواہش ہر مردوزن کو ہوتی ہے لیکن کچھ لوگ اس میں کامیاب اور کچھ ناکام ہوجاتے ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسے ثابت شدہ سائنسی طریقے بتائیں جن سے آپ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزار سکیں گے۔

یکساں رقم خرچ کریں

اکثر شادیاں اس وقت خراب ہوتی ہیں جب ایک ساتھی زیادہ رقم خرچ کرتا ہے اور دوسراکم رقم خرچ کرنے پر اصرار کرتا ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں کی شادی زیادہ کامیاب رہتی ہے جو رقم خرچ کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔اگر آپ فضول خرچ ہیں اور جیون ساتھی کم رقم خرچ کرتا ہے تو کوشش کرنی چاہیے کہ آپ بھی پیسے خرچ کرنے میں اپنا ہاتھ کنٹرول میں رکھیں۔

اپنے رشتے پر شکر ادا کریں

آپ نے اپنے اردگرد دیکھا ہوگا کہ جو لوگ اپنے جیون ساتھی سے خوش نہیں ہوتے اور بات پر بات اس پر تنقید کرتے ہیں یا اپنے آپ کو کوستے ہیں ان کے گھروں میں زیادہ لڑائیاں ہوتی ہیں۔آپ نے یہ بھی دیکھا ہوگا کہ جو لوگ اپنے رشتے پر نازاں رہتے ہیں ان میں اختلافات کم ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے میاں بیوی کے درمیان محبت بڑھتی ہے اور وہ سوچتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں۔یہ چیز ان کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بناتی ہے اور لڑائی یاناکامی کے امکانات معدوم ہوتے جاتے ہیں۔

مضبوط رہیں

اپنے رشتے کو مضبوط بنائیں اور دوسرے لوگوں کی باتوں پر کان مت دھریں۔لوگوں اور رشتے داروں کا کام ہی آپ پر تنقید کرنا ہے،اگر وہ آپ یا آپ کے شریک حیات کے بارے میں کچھ کہیں تو کبھی بھی ان کی بات مت سنیں بلکہ اپنے رشتے پر مضبوطی سے قائم رہیں۔

ایک دوسرے سے بھی لڑیں

جن میاں بیوی کے درمیان کبھی بھی لڑائی نہ ہوتو اس کا مطلب ہے کہ وہ ایک دوسرے کے زیادہ قریب نہیں ہیں۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیا بات ہوئی کہ لڑائی نہ ہونا بھی دوری کی نشانی ہے تو یہ بات بالکل درست ہے۔ماہرین نفسیات کاکہنا ہے کہ انسان صرف اسی سے شکوہ کرتا ہے جس سے اسے محبت ہوتی ہے اور جو اس کے دل کے زیادہ قریب بھی ہوتا ہے۔لہذا ایک دوسرے کی کوئی بات بری لگے یا آپ کو لگے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیےتھا تو تھوڑی بہت لڑائی کرنے سے بھی پیار بڑھے گا۔

ایک دوسرے کو وقت دیں

اکثر رشتوں میں دراڑیں تب پڑتی ہیں جب ہم ایک دوسرے کو وقت نہیں دیتے۔گوکہ آج کی دنیا میں پیسہ کمانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنے جیون ساتھی کے لئے وقت ہی نہ نکالیں۔آپ جتنا ایک دوسرے کو وقت دیں گے اتنا ہی آپ کی شادی کے کامیاب ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس