ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے 100 ارب روپے کی لاٹری جیت گئے لیکن پھر جشن مناتے کچھ ایسا ہوگیا کہ ساری خوشی ہی دھری کی دھری رہ گئی

ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے 100 ارب روپے کی لاٹری جیت گئے لیکن پھر جشن مناتے کچھ ...
ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے 100 ارب روپے کی لاٹری جیت گئے لیکن پھر جشن مناتے کچھ ایسا ہوگیا کہ ساری خوشی ہی دھری کی دھری رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اربوں روپے کی لاٹری جیتنے والے کی خوشی کا کیا عالم ہوسکتا ہے اس کا اندازہ ایک امریکی ریسٹورنٹ کے ملازمین کے جشن سے لگایا جاسکتا ہے جنہیں بتایا گیا تھا کہ وہ تقریباً ایک ارب ڈالر (تقریباً ایک کھرب پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت چکے ہیں۔ ریاست نیو جرسی کے گریسینی ریسٹورنٹ کے ان 42 ملازمین کو دیوانہ وار جشن مناتے ہوئے ابھی تقریباً 20 منٹ ہی گزرے تھے کہ وہ خبر بھی آ گئی کہ جس نے انہیں دنیا کے خوش ترین افراد سے ایک لمحے میں دنیا کے غمگین ترین افراد بنادیا۔
اخبار ’دی میٹرو‘ کے مطابق جیت کا جشن منانے والوں میں سے ایک صاحب چارلس پوورمو نے بتایا کہ انہوں نے انتہائی جذباتی ہوکر اپنی بیوی کو فون کیا اور بتایا کہ وہ کروڑپتی بن گئے ہیں لیکن بیوی نے حواس کھونے کی بجائے جیتنے والے نمبر کی تفصیلات کی تصدیق کی تو افسوسناک حقیقت کا انکشاف ہوگیا۔ دراصل ان ملازمین نے جس لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اس کے نتیجے کا اعلان ابھی ابھی ہوا تھا، اور یہ نتیجہ ابھی لاٹری کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا تھا، جبکہ پچھلا نتیجہ ابھی تک ویب سائٹ پرموجود تھا۔ بدقسمتی سے ان کے نئے ٹکٹ کا نمبر پرانی لاٹری کے جیتنے والے نمبر سے میچ ہوگیاتھا، اور چونکہ پرانا نتیجہ ابھی تک ویب سائٹ پر موجود تھا لہٰذا یہ خود کو ایک ارب ڈالرکا فاتح سمجھ بیٹھے۔ چارلس پوورمو نے اخبار کو بتایا کہ ان کی خوشی سراب ثابت ہوئی لیکن 20 منٹ کے لئے یہ بالکل حقیقی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -