منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ جس کی جیل جانے سے قبل آخری تصویر نے ایک کمپنی کی لاٹری لگادی، مگر کیسے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ جس کی جیل جانے سے قبل آخری تصویر نے ایک کمپنی ...

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور دنیا کا مطلوب ترین مجرم قرار پانے والے الشاپو گزمن کی گرفتاری سے قبل آخری تصویر نے ایک امریکی کمپنی کی تقدیر بدل دی ہے۔ 

گزمن کی گرفتاری سے عین پہلے امریکی فلمسٹار سین پین نے اس کا ایک انٹرویو کیا تھا جس کے دوران گزمن نے ایک ریشمی پھولدار شرٹ پہن رکھی تھی۔ انٹرویو کی تصاویر سامنے آنے پر ایک امریکی کمپنی نے جب دیکھا کہ دنیا کے مطلوب ترین مجرم نے ان کی تیار کردہ شرٹ پہن رکھی تھی تو انہوں نے فوری طور پر اسے اپنی تشہیر کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ بارا باس (Barabas) نامی کمپنی نے ایک اشتہار تیار کیا جس میں امریکی اداکار اور گزمن ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس تصویر میں گزمن نے باراباس کمپنی کی ریشمی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ اس کے نیچے لکھا ہے Most Wanted (مطلوب ترین)۔ تصویر کے ساتھ ہی ایک ماڈل کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے جس نے یہی شرٹ پہن رکھی ہے۔

کمپنی نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اس تصویر کو لائیک کرنے والوں کو ایسی ہی شرٹ تحفے میں دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔ کمپنی کی چالاک تشہیری مہم کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوگئی کہ ایک وقت پر صارفین کے بے پناہ دباﺅ کی وجہ سے اس کی ویب سائٹ ہی بیٹھ گئی۔ باراباس کمپنی گزمن کی ایک اور تصویر کی تشہیر بھی کررہی ہے جس میں پہنی ہوئی شرٹ کے بارے میں بھی اس نے دعویٰ کیا ے کہ یہ اس کی تیار کردہ ہے۔ سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والوں نے کمپنی کی پھولدار ریشمی شرٹ کو ’الشاپو شرٹ‘ کا نام دے دیا ہے اور دنیا بھر میں اس کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...