ٹی 20سیریز ، کیویز میدانوں میں شاہین پہلی پرواز بھرنے کو تیار ، جوڑ کل پڑیگا

ٹی 20سیریز ، کیویز میدانوں میں شاہین پہلی پرواز بھرنے کو تیار ، جوڑ کل پڑیگا

آکلینڈ (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلامیچ کل جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے ،ابتک دونوں ٹیموں کے مابین 11ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 7اور نیوزی لینڈ نے 4میچوں میں فتح حاصل کی،نیوزی لینڈ کی سرزمین پر 3ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے جس مین سے میزبان نے 2اور گرین شرٹس نے ایک میچ جیتا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا پیچ کل جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک 11ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 7اور نیوزی لینڈ نے 4میچوں میں فتح حاصل کی،نیوزی لینڈ کی سرزمین پر 3ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے جس مین سے میزبان نے 2اور گرین شرٹس نے ایک میچ جیتا۔اس کے علاوہ نیوٹرل وینیو پر دونوں ٹیموں کے مابین 4ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے جس میں سے 3پاکستان اور 1نیوزی لینڈ نے جیتا جبکہ یو اے ای میں 4ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے جس میں سے 3پاکستان اور 1نیوزی لینڈ نے جیتا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسر ا ٹی ٹوئنٹی17اور تیسرا اور آخری 22جنوری کو کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 25جنوری ،دوسرا 28اور تیسرا 31جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی