بگ بیش کا سنسنی خیز مقابلہ: آخری بال پر چھکے سے ایڈیلیڈ سٹرائیکر فتح یاب

بگ بیش کا سنسنی خیز مقابلہ: آخری بال پر چھکے سے ایڈیلیڈ سٹرائیکر فتح یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (آن لائن)بگ بیش کے ایک سنسنی خیز میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکر نے ہوبارٹ ہوریکین کو آخری بال پر شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے اپنی نشست پکی کر لی۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں ہوریکین نے پہلے کھیل کر 143رنز بنائے۔ٹم پین نے 45رنز بنائے۔ جواب میں سٹرائیکر کی اننگ نشیب و فراز کا شکار رہی اور آخری بال پر اسے جیت کیلئے 4رنز درکار تھے۔اس موقع پر نئے بلے باز لہمن کریز پر تھے انہوں نے کوئی بال نہ کھیلی تھی اور ان کیلئے آخری بال پر چوکا لگانا بہت مشکل تھا لیکن انہوں نے اس بال پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
لیوڈ مین نے 57رنز بنائے۔عادل رشید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس طرح سٹرائیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے اور اس کا سیمی فائنل اس کے ہوم گراونڈ پر ہوگا۔