پی سی بی نے ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ وفاقی حکومت پر چھوڑ دیا

پی سی بی نے ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ وفاقی حکومت پر چھوڑ دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیاہے، پی سی بی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے گا جس میں بھارت جانے کیلئے باضابطہ اجازت طلب کی جائے گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ رواں مارچ اور اپریل میں بھارت میں شیڈول ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایشیاء کپ کیلئے بنگلہ دیش جانے کی اجازت نہیں لی جائے گی کیونکہ حکومت نے صرف بھارت جا کر کھیلنے سے قبل اجازت طلب کرنے کا کہہ رکھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی