ڈاکار ریلی 2016ء: سپین کے کارلو سینز نویں مرحلے کے مرد میدان ٹھہرے

ڈاکار ریلی 2016ء: سپین کے کارلو سینز نویں مرحلے کے مرد میدان ٹھہرے

بیونس آئرس (آن لائن) ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جھلسا دینے والی گرمی کی بنا پر مختصر کرنا پڑا جس میں اسپین کے کارلو سینز نے فتح حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے ریگستانی علاقے بیلین میں ہونے والی ریلی کے دوران نو بار کے ورلڈ چیمپئن سباسچئن ایک بار پھر مشکلات کا شکار رہے اورمجموعی طور پر تیرہویں نمبر پر چلے جانے کے بعد ان کے ٹرافی اٹھانے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

ان کی گاڑی کئی بار ریت میں پھنسی جس کا فائدہ کارلو سینز نے اٹھایا اور دوگھنٹے پینتیس منٹ اور اکتیس سیکنڈ میں اختتامی لکیر عبور کرلی جبکہ ہالینڈ کے ایرک وان لون صرف دس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ فن لینڈ کے میکو ہیرونین تیسرے نمبر پر رہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...