پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر دی

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر دی

پشاور(آن لائن) معروف اداکار نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ اب معروف اداکار حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی نے اسلام آباد کا رہائشی ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے حمزہ علی عباسی نے پشاور زلمی کی کٹ پہن کر فوٹو سیشن بھی کروایا۔

جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی