آئی پی ایل کی میرے سامنے کوئی حیثیت نہیں

آئی پی ایل کی میرے سامنے کوئی حیثیت نہیں

جوہانسبرگ(آن لائن)نگلینڈ کے فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ان کیلئے بھارتی لیگ آئی پی ایل کی کوئی اہمیت نہیں۔ میرے لئے میرا ملک ہی سب کچھ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک بھی میرے اندر کرکٹ باقی ہے میں صرف انگلینڈ کیلئے ہی کھیلوں گا۔میں آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے انگلش کھلاڑیو ں کیلئے دعا گو ہوں لیکن میں اس کا کبھی بھی حصہ نہیں بنو ں گا۔

میری سب سے پہلی ترجیح انگلینڈ اور اس کے بعد اپنی کاونٹی لنکا شائر ہے میں قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی ٹیم لنکا شائر کا حصہ بنا رہونگا

مزید : کھیل اور کھلاڑی