سٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی دستبردار

سٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی دستبردار

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ سے بھی دستبردار ہو گئے۔ سٹین انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے امکانات ففٹی ففٹی تھے تاہم وہ سو فیصد فٹنس حاصل نہ کر سکے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی