سٹے بازی کی پیشکش پاکستانی کھلاڑی نے کی،کرکٹرہانگ کانگ ا حمد عرفان

سٹے بازی کی پیشکش پاکستانی کھلاڑی نے کی،کرکٹرہانگ کانگ ا حمد عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(آن لائن)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ہانگ کانگ کی ٹیم کے کھلاڑی احمدعرفان کے خلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان کو سٹے بازی کی پیشکش پاکستان کے ایک سابق کھلاڑی نے کی۔ عرفان ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ہانگ کانگ کی طرف سے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔اگر ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو ان کو دو سے پانچ سال کی سزا دی جا سکتی ہے اس سزا میں پابندی اور قید بھی شامل ہے۔عرفان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔