قومی کھیل کوبچانے کیلئے اجارہ داری اور اقرباپروری ختم کرناہوگی،میاں عبدالوحید

قومی کھیل کوبچانے کیلئے اجارہ داری اور اقرباپروری ختم کرناہوگی،میاں ...

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کھیل ہاکی کو بچانے کیلئے مناپلی ختم کرنے کی ضرورت ہے اور جب تک اجارہ داری کا خاتمہ نہیں کیاجاتا تب تک اس کھیل میں ہم کھویا مقام حاصل نہیں کرسکتے ہاکی کھیل سے بچپن میں بہت لگاؤ تھا اسی لئے سکول او ر کالج میں بھی ہاکی کھیلتا تھا ان خیالات کاا ظہار پاکستان کے سابق ایم این اے میاں عبدالوحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ایک دور تھا جب پاکستان کا پوری دنیا میں بہت نام تھا اور ہر ٹیم قومی ٹیم سے ڈرتی تھی اورہم نے ایک طویل عرصہ تک اس کھیل پر حکمرانی جب میں کھیلا کرتا تھا تب ہاکی فیڈریشن کے سابق سربراہ اختر رسول کے والد غلاام رسول کوچ ہواکرتے تھے اس کھیل کودوبارہ بھی عروج پر لے جایا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے مناپلی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کھیل کو مل جل کر ہی ہم سب ترقی دے سکتے ہیں وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک میں بہت سارے اقدامات کررہے ہیں لیکن ان کو اس کھیل پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور جب تک حکومت اس کھیل پر توجہ نہیں دیتی اس وقت تک یہ کھیل دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...