ملازمہ تشدد کیس ،بنگالی فاسٹ باؤلر شہادت حسین کیخلاف چارج شیٹ داخل
ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ جاسمین کیخلاف 11 سالہ ملازمہ کو گھریلو کاموں میں مدد کے دوران زدوکوب کرنے کے معاملے پر درج مقدمے کی چارج شیٹ مقامی عدالت میں پیش کردی گئی۔ گزشتہ روز کورٹ آف ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے میر پور پولیس سٹیشن کے ڈیپارٹمنٹ چائلڈ اینڈ ویمن کے ایک آفیشل نے چارج شیٹ داخل کی جو بعدازاں ڈھاکہ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کو مزید کارروائی کیلئے ارسال کر دی گئی۔