فیفا کرپشن کیس ،جنرل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

فیفا کرپشن کیس ،جنرل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ(آن لائن) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا )کے جنرل سیکرٹری جیروم ویلکے کو کرپشن الزامات اور قواعد کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیفا کا کہنا ہے کہ اس کی ایمرجنسی کمیٹی نے جنرل سیکرٹری جیروم ویلکے کو عہدے سے بر طرف کر دیا ہے اور اس کا کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے ،جیروم ویلکے اب مزید فیفا کے جنرل سیکرٹری نہیں رہے۔ فیفا حکام کا مزید کہنا ہے کہ مارکس کیٹنر قائم مقام جنرل سیکرٹری فیفا کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ جیروم ویلکے صدر فیفا بلیٹر کے اہم ترین ساتھی تھے جنہیں گذشتہ سال 17ستمبر کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا اوران پر 9برس کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ گذشتہ ہفتے فیفا ایتھکس ججز نے جیروم ویلکے کے کیس کو کھولا ہے۔