چین کو گزشتہ سال درآمدات کی مد میں 160 ارب ڈالر کی بچت ہوئی

چین کو گزشتہ سال درآمدات کی مد میں 160 ارب ڈالر کی بچت ہوئی

بیجنگ (اے پی پی) چین کو گزشتہ سال خام تیل، خام لوہے،کوئلے اور تانبے کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدات کی مد میں 160 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔ کسٹمز کے ترجمان ہوانگ سانگ پنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین کی خام تیل کی درآمدات کی مد میں سال 2015ء کے دوران اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 45.3 فیصد بچت ہوئی اور خام تیل کی درآمدات کا مجموعی حجم 8.8 فیصد اضافے سے 335.5 ملین ٹن رہا جبکہ خام تیل کی درآمد پر 134.5 ارب ڈالر خرچ کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال خام لوہے کی درآمدات کے حجم میں 2.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم خام لوہے کی درآمدات کی مالیت سال 2014ء کے مقابلے میں 39 فیصد کی کمی کے ساتھ 57.6ارب ڈالر رہی جبکہ کوئلے کی درآمدات کی مالیت میں بھی 21.8 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چین کو گزشتہ سال عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کے باعث صرف ضام تیل کی مد میں 113.9 ارب ڈالر کی بچت ہوئی جبکہ خام تیل، خام لوہے،کوئلے اور تانبے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مجموعی طور پر قومی خزانے کو 160.5 ارب ڈالر کی بچت ہوئی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...