سویڈن نے ’’واکس ویگن‘‘ کیخلاف دھوکہ دہی کے الزامات کی چھان بین شروع کردی

سویڈن نے ’’واکس ویگن‘‘ کیخلاف دھوکہ دہی کے الزامات کی چھان بین شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (اے پی پی) سویڈن نے جرمن کارساز کمپنی ’’واکس ویگن‘‘ کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈن کے انسداد بدعنوانی کے پراسیکیوٹر نے واکس ویگن کے خلاف شدید نوعیت کے فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واکس ویگن پر کچھ گاڑیوں میں ایسے سوفٹ ویئرز نصب کرنے کے سلسلے میں الزامات سامنے آئے ہیں، جو لیبارٹری ٹیسٹ کے وقت ان کاروں سے خارج ہونے والی آلودگی کی مقدار کو کم ظاہر کرتے ہیں۔
جبکہ حقیقت میں یہ گاڑیاں جب سڑکوں پر دوڑتی ہیں تو مروجہ معیار سے چالیس فیصد زائد زہریلی گیسیں خارج کرتی ہیں۔ سویڈن حکام 2009ء سے 2015ء کے دوران سویڈن میں استعمال ہونے والی واکس ویگن کی ڈیزل گاڑیوں کی چھان بین کریں گے۔

مزید :

کامرس -