اوپیک کے فیصلے اب خام تیل کی عالمی قیمتوں پر اثر انداز نہیں ہوتے،روس

اوپیک کے فیصلے اب خام تیل کی عالمی قیمتوں پر اثر انداز نہیں ہوتے،روس

ماسکو (اے پی پی) روس کے بچت بینک کے سربراہ گرمان گریف نے کہا ہے کہ اوپیک کے فیصلے اب موثر طور پر خام تیل کی عالمی قیمتوں پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرمان گریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپیک کے فیصلوں کا خام تیل کے نرخوں پر قلیل مدتی نفسیاتی اثر ہو سکتا ہے تاہم اب خام تیل کی عالمی منڈی اوپیک کے ہاتھ میں نہیں رہی ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اقتصادی حالات اور یوآن کی شرح تبادلہ میں کمی خام تیل کی قیمتوں پر زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ چین میں ہوا ، اس سے تمام سرمایہ کار خائف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچت بینک کے تجزیہ کار چین پر کام کر رہے ہیں اور فی الحال انہیں چین کی مجموعی قومی پیداوار میں بحران کے کوئی بنیادی اسباب دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

مزید : کامرس