فنی تعلیم ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ صائمہ جاوید

فنی تعلیم ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ صائمہ جاوید

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) فنی تعلیم کے فروغ کے لئے خادم پنجاب کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹیوٹا پنجاب اور فنی تعلیمی بورڈ دن رات کوشاں ہے۔2018تک 20لاکھ (2ملین) نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کر کے ملکی و غیر ملکی صنعتوں کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنا اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم صائمہ جاوید نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ جنہوں نے اپنے علاقہ وہاڑی میں فنی تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں چیئرپرسن بورڈ سے میٹنگ کی۔ سیکرٹری بورڈ ذوالفقار احمد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری محمد سلیمان، ڈائریکٹر سپورٹس سلطان شاہد اور دوسرے بورڈافسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔چیئرپرسن نے کہا کہ فنی تعلیم کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور جو ممالک ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوئے ہیں اُن کی ترقی کا راز فنی اور ووکیشنل تعلیم میں مضمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام پر کام جاری ہے اور وزیر اعلیٰ سکل یوتھ پروگرام کے تحت ہزاروں طلبہ فنی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری طاہر اقبال کو اُن کے علاقہ میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے اُن کی کوششوں میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...