جرمنی میں عالمی ٹیکسٹائل نمائش شروع ہوگئی

جرمنی میں عالمی ٹیکسٹائل نمائش شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (آن لائن)جرمنی میں چار روزہ عالمی ٹیکسٹائل نمائش کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان دوسوتیئیس کمپنیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ افرادکیلئے اہمیت کی حامل ہیم ٹیکسٹائل کا میلہ لگ گیا۔ نمائش میں مختلف ممالک کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد شریک ہیں۔پاکستان کی نمائندگی کیلئے دوسوتئیس کمپنیوں نے نمائش میں ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کے اسٹال لگائے ہیں۔ بیڈ شیٹ، پردے، تکیے، تولیئے توجہ کامرکز ہیں۔کمال گروپ آف کمپنیز کے سی ای او احمد کہتے ہیں کہ ایسی نمائش میں حکومت کی جانب سے تاجروں اور صنعتکاروں کو شرکت کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔نمائش میں شریک پاکستانی تاجر فرحت اللہ شیخ کہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہے جس کے باعث غیرملکی کمپنیاں پاکستان کا رخ نہیں کررہیں۔ ایسی نمائش سے پاکستان کی مصنوعات مختلف ممالک کو متعارف کرانے کا موقع ملتا ہے۔نمائش میں چین کی پانچ سو پچیس ، بھارت کی تین سواسی اور جرمنی کی تین سو اٹھارہ کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں ۔

مزید :

کامرس -