رواں سال سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

رواں سال سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

 اسلام آباد (آن لائن) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ستمبر 2011 سے شروع ہونے والا سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ گزشتہ سال بھی جاری رہا ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سونے کی قیمتوں میں گیارہ فیصد کمی آئی جبکہ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی سونے کی قیمتیں گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق اتلس گولڈ فنڈ منیجر محمد عمر خان نے بتایا کہ چین کی معیشت میں سست روی کے تناظر میں عالمی سطح پر معاشی ترقی بھی سست رو ہونے کے باعث اشیائے تجارت کی قیمتوں میں پیشرفت بھی ساکت رہنے کا امکان ہے اور یہ ساری صورت حال کم از کم مختصر مدت کے لئے سونے کی قیمتوں کو بھی دباؤ مین رکھے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں پرتشدد واقعات میں اضافہ یا تیل کے پیداواری ممالک میں اچانک ہنگامہ آرائی سرمایہ کاروں کے لئے دوبارہ محفوظ پناہ گاہ ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سونا طویل المدتی میڈیم میں مضبوط ترین ہوتا جا رہا ہے جیسا کہ اقتصادی نتائج اشیائے تجارت کی بلند قیمتوں کے نتیجے میں تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں رپورٹ کے مطابق نظریاتی طور پر سونے کی قیمت ڈالر کی نسبت الٹ ہے جیسا کہ اگر امریکی کرنسی مضبوط ہوئی تو یہ قیمت کم ہو گی ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...