خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا تاہم اس کے باوجود خام تیل کی قیمتیں 31 ڈالر فی بیرل سے کم سطح پر ہیں جبکہ ماہرین نے خام تیل کے نرخوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے فروری میں ترسیل کے معاہدے 0.85 فیصد یا 26 سینٹ کے اضافے سے 30.70 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ ترسیل کے سودے 0.32 فیصد یا 10 سینٹ کی بہتری سے 30.96 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک موقع پر ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتیں 29.93 دالر فی بیرل تک گر گئیں جوکہ دسمبر 2003ء کے بعد خام تیل کے نرخوں کی کم ترین سطح ہے جبکہ ماہرین نے خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

کامرس -