چینی کمپنی کی پاکستان میں وفاقی بورڈ آف انوسٹمنٹ میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ‘صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل

چینی کمپنی کی پاکستان میں وفاقی بورڈ آف انوسٹمنٹ میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو ...

لاہو ر(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی صدارت میں تھیم پارک کی تعمیر کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنر لاہور عبداللہ سنبل ، ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر میاں شکیل ایم ڈی ٹورازم احمد ملک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آمنہ ظفر چیمہ کے علاوہ محکمہ آبپاشی ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈزنی لینڈ کی طرز پر بین الاقوامی معیار کی تفریحی سہولیات شاپنگ مال ، فائیو سٹار ہوٹل و دیگر کمرشل تعمیرات سے آراستہ تھیم پارک کے لئے 650 ایکڑ اراضی کی نشاندہی سگیاں کے مقام پر کی جا چکی ہے ۔

چینی کمپنی کے متعلقہ نمائندے اگلے ماہ لاہور کا دورہ کر کے تھیم پارک کی تعمیر کے معامالات کو حتمی شکل دیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی کی پاکستان میں وفاقی بورڈ آف انوسٹمنٹ میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ دیگر قانونی معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ تھیم پارک کی تعمیر کے لئے محکمہ آب پاشی سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات بارے ہائیڈرو لک ماڈل سٹڈی بھی جلد از جلد مکمل کر لے ۔ انہوں نے کہا کہ تھیم پارک کے لئے اراضی کا حصول شروع کیا جا چکا ہے دیگر تمام انتظامات تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔

مزید : کامرس