پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے والے سیکیورٹی گارڈ کیلئے آئی جی سندھ کا 50ہزارروپے انعام کااعلان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ نے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے والے گارڈ کیلئے 50ہزار روپے کے انعام کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی گارڈ نے انتہائی بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا اور ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔آئی جی سندھ نے سیکیورٹی گارڈ کو بہادارانہ کارروائی پر50ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کر دیاہے ۔