تعلیم سے محروم ممالک ؛ جنوبی سوڈان پہلے ، نائیجریا دوسرے ، افغان کا چوتھا

تعلیم سے محروم ممالک ؛ جنوبی سوڈان پہلے ، نائیجریا دوسرے ، افغان کا چوتھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم(آن لائن)اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنوبی سوڈان کے نصف سے زائد بچے سکول نہیں جاتے جو دنیا میں سب سے بڑی تعداد ہے ، تعلیم سے محروم ممالک میں نائیجیریا دوسرے ،سوڈان تیسرے جبکہ افغان کا چوتھا نمبر ہے ، اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے نصف سے زائد بچے ایسے ہیں جو سکول نہیں جاتے اور یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ بڑی تعداد ہے،نائجر کا نمبر دوسرا ہے جہاں کے 47 فیصد بچے سکول نہیں جا پاتے۔ اس کے بعد سوڈان کا نمبر آتا ہے جہاں یہ تناسب 41 فیصد ہے جبکہ افغانستان کے 40 فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ ممالک میں دس کروڑ 90 لاکھ بچے ہیں جن میں سے دو کروڑ 40 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔لڑائی کے آغاز سے پہلے بھی جنوبی سوڈان کے 14 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے تھے۔ادارے کا کہنا ہے کہ جب سے جنگ شروع ہوئی تب سے 800 سکول تباہ ہو چکے ہیں اور چار لاکھ سے زائد بچے اپنے کلاس رومز سے محروم ہو چکے ہیں۔جنوبی سوڈان میں تعلیم کے لیے یونیسف کی سربراہ کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کہ ہر دس میں سے صرف ایک بچہ اپنی پرائمری تعلیم حاصل کر پاتا ہے اور یہاں تعلیم کے لیے بجٹ بھی بہت کم ہے۔

مزید :

عالمی منظر -