صادق ڈیسائی کے آرٹیکل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،زاہد افضل

صادق ڈیسائی کے آرٹیکل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،زاہد افضل

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کے علاقے پورٹ الزبتھ سے تعلق رکھنے والے نام نہاد مفتی صادق ڈیسائی نے جس طرح اپنے آرٹیکل میں وطن عزیز پاکستان کی حرمت کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام اور اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن اس عمل کی پر زور مذمت کرتی ہے،روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد افضل نے مزید کہا کہ ہم تمام علماء کونسل سے اپیل کرتے ہیں کہ صادق ڈیسائی کے اس عمل پر اس سے معافی منگوائی جائے۔ اور آئندہ مستقل بنیادوں پر اس کی روک تھام کی جائے۔جس سے اہل پاکستان کے جذبات مجروح ہونے کا اندیشہ ہو،ہم بحثیت قوم ایک ہیں اور اپنے وطن پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید : عالمی منظر