ضرورت پڑنے پر صدربشارالاسد کو سیاسی پناہ دے سکتے ہیں ، پیوٹن

ضرورت پڑنے پر صدربشارالاسد کو سیاسی پناہ دے سکتے ہیں ، پیوٹن

 ماسکو(کے پی آئی)روسی صدر میر ولادی پیوٹن نے کہا ہے کہ بشار الاسد ان لوگوں سے جنگ کر رہے ہیں جو دہشتگردی میں ملوث ہیں۔اگر ضرورت پڑی توشام کے صدر بشار الاسد کو سیاسی پناہ دے سکتے ہیں۔ گزشتہ روز ماسکو میں صدر پیوٹن نے جرمن اخبار بلد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشار الاسد اپنے لوگوں کا قتل نہیں کر رہے۔ وہ ان سے لڑ رہے ہیں جو دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اگلے انتخابات میں صدر اسد ہار گئے تو انھیں سیاسی پناہ دے سکتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر