محبوبہ مفتی کسی بھی وقت وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی‘ محبوب بیگ

محبوبہ مفتی کسی بھی وقت وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی‘ محبوب بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا تھا کہ پارٹی بی جے پی کے ساتھ نئی حکومت تشکیل دیکر مرحوم مفتی محمد سعید کے ایجنڈا کو آگے بڑھائے گی اور محبوبہ مفتی13جنوری کے بعد کسی بھی وقت وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان اعلی ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا تھاکہ مرحوم وزیر اعلی مفتی محمد سعید کے انتقال پر سرکاری سوگ بدھ کو اختتام پذیر ہوگااور اس کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاتھا کہ نئی ریاستی حکومت بھی پی ڈی پی اور بی جے پی کی ہی ہوگی۔ڈاکٹر بیگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھاجپا کے ساتھ ہاتھ ملانے سے قبل چھ سال کا ایجنڈا مرتب کرنے میں دو ماہ سے بھی زیادہ وقت لگا اور اس دوران کافی صلاح و مشورہ کیا گیا جسے ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہاتھا کہ مفتی محمد سعید مرحوم نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملاکر جو مشن شروع کیا تھا، نئی حکومت اسی مشن کی آبیاری کرتی رہے گی اور مرحوم کے ایجنڈا کو من و عن آگے بڑھایا جائے گا۔ڈاکٹر محبوب بیگ نے ایک سوال کے جواب میں کہاتھا کہ اپنے والد کی جدائی کے غم میں مبتلا محبوبہ مفتی ماتم کی حالت میں حکومت سازی کی فکر کیسے کرتی؟اب جبکہ مرحوم وزیر اعلی کے انتقال کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے،نئی حکومت کی تشکیل پر مشاورت کا باضابطہ آغاز ہوگا اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کسی بھی وقت وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -