موصل،امریکی حملے میں داعش کا خفیہ بنک تباہ

موصل،امریکی حملے میں داعش کا خفیہ بنک تباہ

بغداد(کے پی آئی)امریکی حکام نے عراق کے شہر موصل میں دولت اسلامی داعش کے ایک خفیہ مالیاتی مرکز(بنک)پر میزائل حملے میں تنظیم کو لاکھوں ڈالر سے محروم کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے ایک فوجی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگی طیاروں نے موصل میں داعش کے ایک مرکز پر900 کلو گرام وزنی دو بم گرائے جس کے نتیجے میں تنظیم کا بنک تباہ اور اس میں رکھی گئی لاکھوں ڈالر کی رقم جل کر خاکستر ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے یہ رقم مبینہ طور پر تیل کی فروخت، لوٹ مار اور شہریوں کو بلیک میل کر کے حاصل کر رکھی تھے جسے موصل میں ایک خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی طیاروں نے اس سے قبل بھی داعش کے خزانے کے ایک مرکز کو بمباری سے تباہ کیا تھا ۔

مگر گزشتہ روز کیا گیا حملہ اپنی نوعیت کا نہایت خطرناک تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی فوج کی بمباری کے نتیجے میں پانچ سے سات عام شہری بھی مارے گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...