بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر میں ایک نوجوان شہید ، سرینگر شہر سے 2 نعشیں برآمد

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر میں ایک نوجوان شہید ، سرینگر شہر سے 2 نعشیں ...

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع سرینگر کے علاقے زکورہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوان سجاد احمد بٹ کو فوجیوں نے ضلع میں زکورہ کے علاقے گوسو میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ ایک مجاہد کو زکورہ کے علاقے گوسو میں ایک جھڑپ کے دوران شہید کیاگیا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا تھا ۔ادھر سرینگر کے مختلف علاقوں سے ایک سرکاری ملازم سمیت دو شہریوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بٹہ مالو سرینگر بس اسٹینڈ سے ایک ستر سالہ معمر شہری کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔شہر کے ٹینگہ پورہ بائی پاس پل کے قریب سے بھی ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت نور محمد شیخ ساکن بٹہ مالو کے بطور ہوئی جو سرینگر میونسپل کاپوریشن میں ملازم تھا ۔

دونوں افراد کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کے ڈاکٹرز کوارٹر اور پرائمری سکول کی عمارت کے قریب صحن میں ایک دستی بم ملا ہے،جسے ناکارہ بنادیا گیا

مزید : عالمی منظر