ایران کا تربیتی طیارہ بحر اومان کے قریب گرکرتباہ،عملے کے تمام افراد جاں بحق

ایران کا تربیتی طیارہ بحر اومان کے قریب گرکرتباہ،عملے کے تمام افراد جاں بحق

تہران(کے پی آئی)ایران کا ایک چھوٹا فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحر اومان کے قریب جاہ بہار بندرگاہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار ہوا باز اور اس کا معاون دونوں ہلاک ہو گئے ۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یہ حادثہ ایران کے معیاری وقت کے مطابق دن 11:45 پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد جاں بحق ہو گئے ۔صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میرشکاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تربیتی طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم متعلقہ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ایف 4 نامی تربتی طیارہ مسلح افواج کے کنارک کے مقام پرقائم 10 ویں فوجی اڈے سے فضا میں اڑا اور 20 منٹ کی پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ممکنہ طورپر طیارے کا حادثہ کسی فنی خرابی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ایرانی عہدیدار علی اصغر میر شکاری کا کہنا ہے کہ ہواز باز نے تیارے کو ایک مرکزی شاہراہ پر اتارنے کی کوشش کی مگرگاڑیوں کی کثرت کی بنا پر وہ طیارے کوسڑک پر اتارنے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔خیال رہے کہ ایران میں ولایت فقیہ کے انقلاب سے قبل رضا شاہ پہلوی ے دور حکومت 1967 میں امریکا سے ایف 4 ماڈل کے کل 225 طیارے خریدے گئے تھے۔ ان میں ایف 4D ماڈل کے 16 اورایف 4E ماڈل کے 16 طیارے بھی شامل تھے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...