اقوام متحدہ شام متاثرین کو خوراک کی بجائے امن فراہم کرے، علامہ محمد احمدلدھیانوی

اقوام متحدہ شام متاثرین کو خوراک کی بجائے امن فراہم کرے، علامہ محمد ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ اقوام متحدہ شام متاثرین کو خوراک کی بجائے امن فراہم کرے،عراق کے بعد شام امریکہ کی طرف سے ایران کوتحفہ دیا گیا ہے،،لاکھوں افراد کا بے گھر ہونا ،مارا جانااور بھوک کی وجہ سے درختوں کے پتے ،گھاس کھانا اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار وں کے منہ پر طمانچہ ہے،مشرق وسطیٰ میں شیعہ سنی کے نام پر جنگ امریکی ایجنڈا ہے،جس کی تکمیل کے لیے ایران کو مددفراہم کی جارہی ہے،34اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد خوش آئند ہے،شام کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام میں بدترین خانہ جنگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اسلامی ممالک کو امریکہ اور اس کے حواریوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے،امریکہ ایک طرف عالمی امن کا ٹھیکیدار بننے کا اعلان کرتا ہے جبکہ عراق کے بعد شام میں خانہ جنگی کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے،روس ،ایران اوربشارالاسد کے مظالم کا نتیجہ داعش کی صورت میں سامنے آیا ہے،شام میں ہزاروں افراد بھوک و افلاس سے مررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1