بلاول بھٹوز رداری کا دورء لاہور کامیاب رہا،میاں ایوب

بلاول بھٹوز رداری کا دورء لاہور کامیاب رہا،میاں ایوب

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنا ایک بہترین دورہ مکمل کرکے لاہور سے واپس روانہ ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے لاہور کے دورہ کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے ملاقاتیں کرکے اور ان کی رائے لیکر بتا دیا ہے کہ اب وہ پنجاب پر مکمل فوکس کریں گے اور ہم ان کی بہترین قائدانہ صلاحتیوں کی وجہ سے اب سندھ کی طرح ملک بھر بالخصوص پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت بنائیں گے پیپلز پارٹی کے کارکنان کے اپنے چیئرمین کے دورے کی وجہ سے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ان میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین جتنے دن لاہور میں رہے اتنے دن یہاں کے حکمرانوں کی نیندیں اڑی رہیں اور وہ پریشان دکھائی دئیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1