پیپلز پارٹی پنجاب میں کبھی اقتدار حاصل نہیں کر سکے گی،عثمان حمزہ

پیپلز پارٹی پنجاب میں کبھی اقتدار حاصل نہیں کر سکے گی،عثمان حمزہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ان کو اب یاد آیا ہے کہ پارٹی میں موجود رہنماؤں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو عبرتنا ک شکست ہوئی ہے ۔جب انکا دور اقتدار تھا وفاق میں تب عوام بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں جس طرح ذلیل و خوار ہور ہے تھے تب انکو خیا ل نہیں آیا تھا کہ جن کے ووٹوں سے منتخب ہو کرا یوان میں آئے ہیں انکو ہی سٹرکوں پراحتجاج کے لیے مجبور کیا جارہا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب پنجاب میں کبھی بھی اقتدار نہیں حا صل کر پائے گی۔

آنے والا وقت صرف تحریک انصاف کا ہوگا کیونکہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں اسکی بنیاد پر پنجاب اور وفاق میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1