مخالف طبقہ پی ٹی آئی کا میڈیا ٹرائل کرنے میں مصروف ہے،زرقا تیمور

مخالف طبقہ پی ٹی آئی کا میڈیا ٹرائل کرنے میں مصروف ہے،زرقا تیمور

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ملک گیر مقبولیت کی وجہ سے پی ٹی آئی مخالف طبقہ پی ٹی آئی کا میڈیا ٹرائل کرنے میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی کے متعلق ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے ۔

جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔عمران خان نے کے پی کے میں ایک انقلابی حکومت کی بنیاد رکھی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی مخالف لوگ اس کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں جو لوگ اس طرح کے کام کررہے ہیں وہ بتائیں کہ انہوں نے اپنے اپنے صوبوں میں عوامی فلاح کے لئے کیا کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1