موجودہ حکومت خواتین کو ان کے اسلامی حقوق دے،افتخارحسین

موجودہ حکومت خواتین کو ان کے اسلامی حقوق دے،افتخارحسین

لاہور( لیڈی ر پورٹر )ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کو ان حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام منظور شدہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرا نا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جاگیر درانہ نظام نے خواتین کے حقوق کو پامال اور خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں،خواتین کواپنے حقوق کے حصول کیلئے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو ہتھیار بنانا ہو گا جبکہ تعلیم یافتہ اور با شعور خواتین کو جاگیر درانہ نظام کے خلاف انقلاب انگیز اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خواتین کو ہنر مند بنا کر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے علاوہ ازیں معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...