ایوان بالا میں قرار داد لا کر طلباء یونین کی بحالی کا اعلان کیا جائے،اکرم رضوی

ایوان بالا میں قرار داد لا کر طلباء یونین کی بحالی کا اعلان کیا جائے،اکرم ...

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)انجمن طلباء اسلام کے ڈوثیرنل ناظم لاہور محمد اکرم رضوی نے ملک کے ایوان بالا میں سینٹ میں طلباء یونین کی بحالی کے لئے بحث اور سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا خیر مقد م کرتے ہوئے چےئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان بالا میں متفقہ قرار داد لا کر طلباء بونین کی بحالی کا اعلان کیا جائے ۔انہوں نے کہا ظالم اور غضب حکمرانوں نے 32سال سے طلباء حقوق غضب کر رکھے ہیں ۔ طلباء تنظیموں پر پابندی کی وجہ سے طلباء کی مثبت سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں اور وطن عزیز محب وطن قیادت سے محروم ہوتا جا رہا ہے ۔طلباء تنظیمیں گہوارہ تربیت ہیں ان پر پابندی قومی نقصان ہے ۔

طلباء نے دورے آمریت میں جمہوریت کی بحالی کیلئے گراں قدر خدمات پیش کی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔سینٹ میں طلباء تنظیموں پر عائد پابندی ہٹانے کیلئے آواز اٹھانے والے سینٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...