کوئٹہ میں خودکش دھماکے ملک دشمنوں کی کارروائی ہے،میاں مقصود احمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کوئٹہ میں پولیس وین پرخودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے اسے ملک دشمنوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران تین دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 17اہلکاروں کی شہادت ہوچکی ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کئے جارہے ہیں حکومت دھماکے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی وطبی امداد کرے اور اس دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث عناصر کوگرفتار کرکے جلدانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔پاکستان کے خفیہ ادارے بارہا اس بات کاانکشاف کرچکے ہیں کہ بھارت ’’را‘‘کے ذریعے بلوچستان کے حالات خراب کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان معدنیات کے لحاظ سے مالامال خطہ ہے۔گوادر کی اہمیت، افادیت اور فعالیت دشمنوں کی نظروں میں کھٹکتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوناکام بنانے کے لئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں حالیہ خود کش دھماکہ بھی اسی کڑی کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے میڈیارپورٹس کے مطابق بلوچستان سے متصل افغان علاقوں میں ہندوستان30سے40ہزار دہشت گردوں کی تربیت کرکے پاکستان بھجوارہا ہے ۔ ماضی میں بھی بھارت نے ایسی ہی گھناؤنی حرکتوں کے ذریعے بنگلہ دیش کوپاکستان سے جداکیاتھا۔میاہیعلاوم ہے۔ جاری کردہ