عوام ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں،عبدالعلیم خان

عوام ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی گھر کا چولہا نہیں چل رہا ،عوام تنگ آ چکے ہیں تخت لاہو ر پر قابضین نے لاہور شہر کا ہی تختہ کر دیا ہے شہری ٹیکس دینے اور حیثیت رکھنے کے باو جود بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں خواتین سمیت ہر شہری سراپا احتجاج ہے 2013میں چند مہینوں میں بھی اور گیس کا بحران پر قابو پانے کا دعوی کرنے والے اب 2018تک بھی صورتحال بہتر نہ ہونے کامثردہ سنا رہے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجربہ کار ٹیم ہونے کا راگ الاپنے والے پورس کے ہاتھی ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے دھاندلی کے نت نئے طریقے متعارف کرانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ این اے122کی یونین کونسل 188میں سوئی گیس کے پائپوں کی تنصیب خوش آئند ہے جس کا سہرا تحریک انصاف کے سر ہو گا ،عبدالعلیم خان نے تقی شاہ کو مبارکباد دی۔ پی پی 147سے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ حکومت میں نہ ہونے کے باو جود تحریک انصاف اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی اور اس علاقے کے دکھ درد میں عبدالعلیم خان اسی طرح شریک ہوتے رہیں گے ،اس موقع پر یونین کونسل 188کے معززین نے سوئی گیس کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر عبدالعلیم خان کاشکریہ ادا کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...