حکومت معذوروں کے ساتھ دھوکہ کرر ہی ہے ،قاری زوار بہادر

حکومت معذوروں کے ساتھ دھوکہ کرر ہی ہے ،قاری زوار بہادر

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے رہنما ء قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حکومت معذوروں سے دھوکہ کرر ہی ہے بار بار وعدہ خلافی کرتی ہے جس کی وجہ سے نابینا افراد سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں ذمہ داروں کو اگر ذ رہ برابر بھی شرم وحیاء ہے تو اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا لاہور کی سڑکوں پر روزانہ عوام ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں پولیس افسران اپنے محفوظ قلعوں میں بیریر لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت کا ہر حالت میں تحفظ کیا جائے گا ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی تبدیلی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرمﷺ کی ناموس کا قانون انسانوں کا نہیں بلکہ اللہ رب العزت کا بنایا ہوا ہے اس میں کسی قسم کی ردبدل یامنسوخی کا ہر قیمت پرمقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان اس نازک مسئلہ پر ہر پلٹ فارم سے اس کے تحفظ کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔جب تک ملک میں نظام مصطفےٰﷺ کا نفاذ نہیں ہوتاہماری مشکلات کم نہیں ہونگی آج بحیثیت قوم ہم نے اللہ اوراس کے رسول سے کیے ہوئے وعدے کو بھلادیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک ا ور قوم دہشت گردی ،مہنگائی ،قتل و غارت ،بدامنی، لوٹ کھسوٹ اور اشیائے خوردونوش کی کمی کا شکار ہے یہ سب کچھ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے نظام سے بے وفائی اور احکامات سے روگرانی کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی اور جماعت اہلسنّت گلبرگ اور فدایان ختم نبوت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں مفتی سید عاشق حسین شاہ ،مولانا سید مقبول حسین شیرازی،مفتی عابد حسین ،قاری محمد صدیق ،مولانا وسیم شہزاد قادری ،قاری غلام رسول اور دیگر علماء نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1