لاہور کالج شعبہ علو م ابلاغیات کاتعلقات عامہ کے حوالے سے سیمینار

لاہور کالج شعبہ علو م ابلاغیات کاتعلقات عامہ کے حوالے سے سیمینار

لاہور(وقائع نگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ علوم ابلاغیات کے زیر اہتمام گزشتہ روز پاکستان میں تعلقات عامہ کو درپیش مسائل ،چیلنج اور اس کے امکانات کے حوالے ایک سیمینار یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس سروس سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صحافت اور تعلقات عامہ کے پیشہ سے تعلق رکھنے والی دیگر کئی اہم شخصیات بھی سیمینار میں موجود تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیمینار کا آغاز مس فائزہ لطیف نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان کو رسمی طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے کیا ۔تقریب کے دوران ڈائریکٹر ڈی جی پی آ رڈاکٹر اسلم ڈوگر نے طلبہ کو تعلقات عامہ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا اورڈائریکٹر ایگری کلچر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ رفیق اخترنے ادارے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ۔ مجیب الرحمن شامی نے صحافت کے حوالے سے طلبہ کے سوالوں کا جواب دیا اور میڈیا کے کردار اور اس کے معاشرے میں عمل دخل کے حوالے سے طلبہ کو معلومات فراہم کیں ۔سیمینار کے آخر میں شعبہ علوم ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر انجم ضیاء نے اپنا قیمتی وقت دینے کے لیے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...