چڑیاگھر کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ،معذور اور بزرگ شہریوں کا داخلہ مفت ہو گا

چڑیاگھر کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ،معذور اور بزرگ شہریوں کا داخلہ مفت ہو ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) بچوں بڑوں کی یکساں تفریح گاہ چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے بچوں کی ٹکٹ کو 20روپے جبکہ بڑوں کی ٹکٹ کو 40روپے کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بچوں کو 5روپے اور بڑوں کو 15روپے فی ٹکٹ وصول کیا جاتا تھا۔ بچوں اور بڑوں کی ٹکٹوں میں 180فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ معذور، 3سال سے کم عمر کے بچے اور سنیئر سٹیزن کا داخلہ فری ہوگا۔ سکول وکالج کے تفریحی ٹرپ کے حوالے سے 50 بچوں کے ٹرپ کے لیے 600روپے جبکہ 100بچوں کے ٹرپ کے لیے 1000روپے انٹری ٹکٹ محض کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں میں اضافہ 8سال بعد کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر میں داخلے کی ٹکٹوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 14جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع کردیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1