چڑیاگھر میں 21اقسام کے جانوروں کے جوڑے مکمل کئے جائیں گے

چڑیاگھر میں 21اقسام کے جانوروں کے جوڑے مکمل کئے جائیں گے

لاہور(لیڈی رپورٹر)چٹریا گھر میں ٹو ٹل 21 اقسام کے جانوروں کے نئے جورٹے مکمل کئے جائیں گے جن میں گینڈا، دریا ئی گھوڑا، چمپینزی، اور پو ما وغیرہ شا مل ہیں جبکہ 12 مختلف اقسام کے جانور بھی لائیں جائیں گے جن میں اسپیشلی کالا تیندوا، زرا فہ،کچھوے،کرینز شا مل ہیں ،جانوروں کے ساتھ ساتھ چڑیا گھر میں دیگر تزئین وآرائش پر بھی تو جہ دینا ہماری اولین تر جیح ہے ۔ نئے جا نور لا نے کے منصو بے کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈائریکٹر شفقت محمود نے ’’رو زنا مہ پاکستان‘‘ کو بتا یا کہ نئے جانور لا نے کے حوالے سے منصو بہ منظور کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیا حوں کو لطف اندوز کر نا ہما ری اولین تر جیح ہے ہمارے پاس کافی تعداد میں جانوروں کی کمی تھی جس کو اب پورا کیا جا ئیگا ۔جا نوروں کی قیمت کے تعین کے بارے میں بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ جانور منڈی میں تو دستیاب نہیں ہو تے اس لئے ان کی قیمت کا تعین نہیں کیا جا سکتا ۔ اس کے بارے میں اوپن ٹینڈر کھو لے جا ئیں گے اوراس میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین ہی ٹینڈر لے سکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...