آرمی چیف کا بہترین جرنیلوں میں نام آنا قوم کیلئے باعث فخر ہے،یاسر گیلانی

آرمی چیف کا بہترین جرنیلوں میں نام آنا قوم کیلئے باعث فخر ہے،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بہترین جرنیلوں میں نام آنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف قوم کا فخر ہیں دنیا کے 10 بہترین جرنیلوں میں پہلے نمبر پر آنے کی خوشی میں قوم جنرل صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 1 کے عہدیداران ملک امتیاز احمد، چوہدر ابراہیم نمبردار، ملک ذکاء اللہ، فہد گورائیہ ایڈووکیٹ، قاسم گجر، چوہدری اشرف، ماسٹر ناصر، ملک ناصر علی، بابو عاطف اسلم، بابو غلام مصطفی، چوہدری یعقوب نمبردار، اعجاز احمد اور زاہد حسین کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی تاریخ میں جنرل راحیل شریف کا نام سنہری حروفمیں لکھا جائے گا۔