قادیانی مذہب نہیں حضور پاکﷺ سے بغض کا نام ہے،مفتی محمد حسن

قادیانی مذہب نہیں حضور پاکﷺ سے بغض کا نام ہے،مفتی محمد حسن

لاہور ( نمائندہ خصوصی) قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدسﷺ سے بغض و عناد کانام ہے۔ تادم زیست اس گمراہ ٹولے کا مقابلہ جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور ضلع لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے عہدیداروں عہدیداران پیر میاں محمد رضوان نفیس ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا خالد محموداورمولانا عبدالنعیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ قادیانی آئین پاکستان کے غدار ہیں علماء کرام نے کہا کہ قادیانی عام طور پر سادہ لوح مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے علماء سے بدظن کرتے ہیں قادیانیت زندیقیت کا نام ہے۔ تمام مسلمانوں کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1