انسانی جانوں سے کھیلنے والے اسلام کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں،مولانا مجاہد عبدالرسول

انسانی جانوں سے کھیلنے والے اسلام کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں،مولانا مجاہد ...

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مو لا نا مجا ہد عبدالرسول خان ،سردار محمد طاہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری ،مفتی محمد حسیب سُبحانی نے جلال آباد میں پا کستانی سفارت خانے پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر خون کی ہولی کھیلنے والے تعلیمات مصطفےٰ ﷺ سے نا واقف اور نا سمجھ ہیں ۔انسانی قیمتی جا نوں سے کھیل کھیلنے والے اسلام کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔سیاسی پر چم تلے چھپے سہولت کا روں کا خاتمہ از حد ضروری ہے۔مدارس کے ساتھ ساتھ کا لجز،یو نیو ر سٹیز اور دیگر اداروں میں تعلیم ،مذہب ،سیاست ،ثقا فت اور فلاح کے نام پر چندا اور بندہ دہشت گردوں کو فراہم کر نے والوں کو بھی بے نقاب کر کے انجام تک پہنچا نے کی ضرورت ہے ۔

سیا سی دہشت گرد مذہبی دہشت گرد عناصر کی سر پر ستی کررہے ہیں سیاست چمکانے کے لئے سیاسی جماعتیں ریاستی حفا ظتی اداروں کی کردار کشی میں مصروف ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1