ارشاد چودھری کی قیادت میں ایپکا کے وفد کی خواجہ احمد حسان کے ساتھ ملاقات

ارشاد چودھری کی قیادت میں ایپکا کے وفد کی خواجہ احمد حسان کے ساتھ ملاقات

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سرکاری ملازمین کی تنظیم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا ) کے صوبائی صدر پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں ایپکا رہنماؤں نے خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی اور پنجاب بھر کے کلیریکل سرکاری ملازمین کی تاریخ ساز اپ گریڈیشن کرنے پر خادم پنجاب میاں شہباز شریف ودیگر حکومتی نمائندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات کرنے والے وفد میں لالہ محمد اسلم، میاں ریاض، میاں غلام مصطفے، رانا افتخار احمد ، ریاض الدین ،حافظ محمد حفیظ و دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا کہ کلیریکل سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن وزیر اعلیٰ پنجاب کا خوش آئند اقدام ہے ۔ انہوں نے خواجہ احمد احسان سے مطالبہ کیا کہ جو سرکاری ملازمین کیڈر کی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی ان تمام کیڈرز کو بھی خادم پنجاب فوری طور پر کلیریکل سٹاف کی طرز پر اپ گریڈ یشن دی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے اور پنجاب بھر کے تمام ملازمین خادم پنجاب کے اس اچھے اقدام سے محروم نہ رہ جائیں اور صوبہ پنجاب کو ہڑتالوں و جلسوں سے پاک کیا جا سکے ۔ ایپکا وفد کے مطالبات سننے کے بعد خواجہ احمد حسان صاحب نے کہا کہ وہ اپ گریڈیشن کے محروم ملازمین کے مطالبات فوری طور پر خادم پنجاب جناب میاں شہباز شریف کو پیش کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...