سرکاری سکول این جی اوز کو دینے سے معیار تعلیم بہتر نہیں ہو سکتا،جمیل ملک

سرکاری سکول این جی اوز کو دینے سے معیار تعلیم بہتر نہیں ہو سکتا،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کو پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن یا این جی او زکی تحویل میں دینے سے معیار تعلیم میں بہتری کا کوئی امکان نہیں البتہ اس سے تعلیمی نظام میں بگاڑ ضرور پیدا ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا حکمرانوں اور انکے حواریوں کی میگا کرپشن اورلوٹ مارنے نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا ہے اور تعلیم اس قدر مہنگی ہوچکی ہے کہ غریب آدمی اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، حکومتی آشیر باد سے مخصوص مافیا نجی تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز کے نام پر طلبا اور طالبات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے اور صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن ہے۔