پاکستانیوں کو عالمی منڈی کے تناسب سے پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف دیا جائے،میاں کامران

پاکستانیوں کو عالمی منڈی کے تناسب سے پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف دیا جائے،میاں ...

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات13سال کی کم ترین سطح پر ہیں پاکستانیوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے ریلیف دیا جائے ۔ماضی میں جب جب پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں ہوشرباا ضافہ کیا جاتا رہا ہے۔

اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات 13سال کی کم ترین سطح پر ہیں تو بجلی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے کم کرکے عوام کو بھاری بلوں اور مالی پریشانیوں سے نجات دلوائی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...