حکومت تعلیمی شعبے میں دلچسپی لے کر بچوں کی پریشانی دور کرے،سعدیہ سہیل

حکومت تعلیمی شعبے میں دلچسپی لے کر بچوں کی پریشانی دور کرے،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کی تعلیمی شعبے میں عدم دلچسپی بچوں اور عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کر رہی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی وزارت میں باصلاحیت لوگوں کی عدم موجودگی کے باعث معیار تعلیم دن بدن گرتا جا رہا ہے

ننھے ننھے ذہنوں پر اضافی بوجھ ڈال کر انہیں نفسیاتی اور جسمانی عوارض میں مبتلا کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں کتابیں لادنے کی بجائے انہیں سمجھانے کا نظام رائج ہے جسکی وجہ سے وہ معاشرے دن بدن ترقی کر رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں تعلیم صرف بوجھ بنتی جا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ کے امتحانات کا نظام ختم کرنے اور بامقصد نصاب تعلیم ترتیب دے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1