آرمی چیف پاک چین راہداری منصوبے کے مخالفین کا نوٹس لیں،میاں شہزاد

آرمی چیف پاک چین راہداری منصوبے کے مخالفین کا نوٹس لیں،میاں شہزاد
 آرمی چیف پاک چین راہداری منصوبے کے مخالفین کا نوٹس لیں،میاں شہزاد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ق) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میاں شہزاد طفیل نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک چین راہداری منصوبے کے مخالفین کا نوٹس لیں ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج تک کالا باغ ڈیم نہیں بن سکا اس کوریڈو منصوبے کی مخالفت کرنے والے سیاست دان پاکستان کے ساتھ مخلص ہی نہیں ہیں اس کی مخالفت کرنے والے سیاست دان مفاد پرست سیاست دان ہیں جو ویسے تو آپس میں لڑتے رہتے ہیں لیکن اب اپنے مفادات کی خاطر اپنی سیاسی مخالفت کو پس پشٹ ڈال کر پھر اکھٹے ہو گئے ہیں ایسے لوگوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کے مستقبل کی ضامن ہے اس کی مخالفت کسی بھی طرح سے اچھی بات نہیں ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اس کی مخالفت کرنے والوں کا نوٹس لیکر ان کی زبانوں کو بند کیا جائے گا اگر بھارت جیسا دشمن اس کی مخالفت کرے تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر پاکستان کے اندر رہنے والے اس کی مخالفت کریں تو انہیں کیا کہا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1